سینیٹ الیکشن؛ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے کاغذات نامزدگی منظور

سینیٹ الیکشن؛ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے کاغذات نامزدگی منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سینیٹ الیکشن کیلئے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ۔
 محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے چاہا تو 2 اپریل کو کامیابی ہوگی، سیاسی جماعتوں، دوستوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے نامزد کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پاکستان پر حملہ کرنیوالوں کو انہیں کی زبان میں جواب دیں گے۔ پاکستان کی خود مختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ کسی بھی عمل کا فوری ردعمل دیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردوں کے لئے کوئی نرمی نہیں، کوشش کریں گے ایف آئی اے میں اصلاحات لائیں۔ میں اپنے دونوں عہدوں پر 24گھنٹے کام کر رہا ہوں۔ سوشل میڈیا کا غلط استعمال ہو رہا ہے،قوانین بننے چاہئیں۔ 


انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی مقیم تمام غیرملکیوں کو واپس جانا پڑے گا، غیر ملکی مقیم افراد واپس جائیں ،ویزے لے کر واپس آئیں۔ 

واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی پنجاب سے ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پر آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہے ہیں، سکروٹنی کے بعد محسن نقوی کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں ۔