ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افطار میں غذائیت سے بھرپور کھانے کونسے ہیں؟

افطار میں غذائیت سے بھرپور کھانے کونسے ہیں؟
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک: عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ زیادہ تر روزہ دار کھجور ، پانی یا لسی سے افطار کرتے ہیں جب کہ افطارمیں خصوصی طور پر  کھانوں میں غذائیت سے بھرپور مختلف قسم کے دیگر غذائیں بھی شامل کی جا سکتی  ہیں۔
 افطار  کے لیےروزہ دار کو چاہیے کہ اپنے لیے فائبر سے بھرپور خشک میوہ جات ، موسمی پھلوں اور سبزیوں کا انتخاب کرے ۔قدرتی ماحول میں افطار کا مزہ ہی کچھ اور ہے۔
ایسی خوراک انسانی جسم کو تقویت دیتی ہے اور معیاری پروٹین مہیا کرتی ہے، جسمانی ہائیڈریشن کو برقرار رکھنے کے لیے زیادہ تر پانی کا استعمال کریں۔
افطاری کے اوقات میں تلی ہوئی خوراک  جو افطار کے لحاظ سے کافی مقبول ہیں اور اس کے علاوہ مٹھائیوں سے بھی جہاں تک ممکن ہو سکے پرہیز کرنی چاہئے۔
چکنائی اور پانی معدے میں جلد مکس نہیں ہوتے اور یہی وجہ ہے کہ  ایسے موقع پر  اس طرح کےلوازمات آسانی سے ہضم بھی نہیں ہوتے۔
افطار کے موقع پر چند مفید غذائی اشیا کا ذکر کیا گیا ہے جس سے روزہ دار کو تقویت کے ساتھ ساتھ بھرپور تسکین بھی فراہم کرتی ہیں۔

سیب کے سرکہ کا استعمال

جب صحت کی بات آتی ہے تو بہت سے روزہ داروں  کے لیے سیب کے سرکے میں صحت کے بڑے فوائد شامل ہیں۔یہ آنتوں میں موجود مضر بیکٹیریا کاجلد خاتمہ کرنے میں مدد کرتا ہے۔اس لیے خوراک میں  سیب کے  سرکے کی تھوڑی سی مقدار  ملا لینا انتہائی مفید اور  بہتر ہے۔
پالک کے فائدے

روزہ کی حالت میں کچھ غذائی اجزاء/ وٹامنز کی کمی سے جسم میں نقاہت کا احساس ہو سکتا ہے جب کہ  پالک میں موجود وٹامن اے، سی، کے  کے علاوہ  فولک ایسڈ، آئرن اور کیلشیم تقویت فراہم کرتی ہیں
روزہ داروں کے لیے جو خاص بات قابل غور ہے وہ یہ کہ افطار اور سحری کے دوراز اپنی روز مرہ کی خوراک اور ضرورت کے مطابق استعمال سے پرہیز بہتر ہے اور کھانے کی مقدار کم اور مفید کھانے کی طرف توجہ ہونا چاہئے۔
مقدار میں زیادہ  کھانا کھانے سےکوئی بھی شخص  اپنی تمام توانائی کو ایک ساتھ استعمال کرنے سے قاصر رہتا ہے اور ممکنہ طور پر یہ طریقہ جسمانی وزن میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے

پنیر کا استعمال

پنیر یا اس سے تیار کردہ کسی بھی خوراک سے روزہ افطار کرنا  مثالی ہے کیونکہ پنیر  پہلے سے  ہی خمیر شدہ ہوتی ہے  جس سے نظام انہضام  کو آسانی فراہم کرتی ہے۔
ایسی خوراک روزہ دار کا خالی پیٹ بھرنے کے لیے پروٹین کی بہترین مقدار  بھی فراہم کرتی ہے ۔
مچھلی کا انتخاب

اس موقع پر مچھلی کا انتخاب انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے کہ جب روزہ دار سارا دن خالی پیٹ رہتا ہے اور طویل دورانیہ کے بعد مچھلی سے تیار شدہ غذا معدے پر زیادہ بوجھ نہیں بنتی جب کہ گوشت یا مرغی سے تیار کردہ ڈشیں جسم کے لیے ہضم کرنا زیادہ مشکل ہوسکتا ہے۔
بغیر نمک کے خشک میوہ جات (بادام، اخروٹ،کاجو وغیرہ)

ایسے خشک میوہ جات جو کہ گری دار مانے جاتے ہیں ان میں دوسری  اجناس کی نسبت غذائیت، صحت مند چکنائی اور پروٹین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔یہ میوہ جات روزہ افطار کے لیے لاجواب ہیں۔
۔