پی ایس ایل سیزن 9 ، ٹائٹل جیتنے کے بعد یونائیٹڈ کا گراؤنڈ کا چکر، فلسطینی جھنڈے لہرا دیے

پی ایس ایل سیزن 9 ، ٹائٹل جیتنے کے بعد یونائیٹڈ کا گراؤنڈ کا چکر، فلسطینی جھنڈے لہرا دیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسلام آباد یونائیٹڈ نے فائنل میں جیت کے ساتھ ہی فلسطینیوں کی حمایت میں فلسطینی جھنڈے لہرائے اور گراؤنڈ کا چکر لگایا۔

 اسلام آباد یونائیٹڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹائٹل جیتنے کے بعد گراؤنڈ میں فلسطینی پرچم لہرا دیئے۔

کراچی کے نیشل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو شکست دیکر تیسری بار ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

 کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں فلسطین کے عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ فائنل میں جیت کے ساتھ ہی فلسطینیوں کی حمایت میں کھلاڑیوں نے جھنڈے لہرائے اور گراؤنڈ کا چکر لگایا۔

فاتح ٹیم نے اسرائیلی مظالم کے خلاف غزہ کے مظلوم شہریوں سےاظہار یکجہتی کرتے ہوئے فلسطین کے جھنڈے پشت پر لہرائے اور گراؤنڈ کاچکرلگایا۔

 
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کی جانب سے فتح کا جشن اس طور سے منانے پر اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے بھی پورے جوش وخروش کے ساتھ فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔ 
 واضح رہے کہ شاداب خان کی قیادت میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلی بار جبکہ پی ایس ایل کی تاریخ میں تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔