ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف بھارتی اداکارہ ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی

معروف بھارتی اداکارہ ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)تامل انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارون دھتی نیر بائیک حادثے میں شدید زخمی ہوگئیں۔

 اروندھتی 14 مارچ کو اس وقت حادثے کا شکار ہوئیں جب وہ اپنے بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر چنئی کوولم بائی پاس روڈ سے سفر کر رہی تھیں۔ ان کی بہن آرتی نائر نے انسٹاگرام پر اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اداکارہ وینٹی لیٹر سپورٹ پر ہیں اور ان کی حالت نازک ہے۔

 اداکارہ کی بہن نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ  انکی حالت نازک ہے، ان سے متعلق یہ خبریں زیرگردش تھیں کہ انکے ساتھ حادثہ 14 مارچ کو پیش آیا تھا تاہم اب اروندھتی کی بہن آرتھی نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ان کی حالت سے متعلق ایک پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ 

 انہوں نے اپنے پیغام میں بتایا کہ یہ سچ ہے کہ اروندھتی نائر ٹریفک حادثے میں زخمی ہوئی ہیں،وہ اس وقت وینٹیلیٹر پر ہیں اور زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے اپنی بہن کی جلد صحتیابی کےلیے مداحوں سے دعاؤں کی بھی درخواست کی ہے۔

 واضح رہے کہ اروندھتی نے2014 میں فلم پونگے ایزو منوہرا سے اداکاری کا آغاز کیا تھا۔ بعد میں فلم سیٹھن کے بعد تامل میں ایک مقبول چہرہ بن گئیں۔ انہوں نے اوٹاکورو کاموکن (2018) میں شائن ٹام چاکو کے ساتھ بھی کام کیا۔ انہیں آخری بار آئیرام پورکاسوکل (2023) میں دیکھا گیا تھا۔