ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس کا پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف کریک ڈاؤن، پی ٹی آئی رہنما کا بھائی گرفتار

پولیس کا پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف کریک ڈاؤن، پی ٹی آئی رہنما کا بھائی گرفتار
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: زمان پارک ہنگامہ آرائی پر لاہور پولیس نے پی ٹی آئی قائدین اور کارکنوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق رکن اسمبلی ملک ظہیر عباس کے گھر اور میاں اسلم اقبال کے ڈیرے پر پولیس نے چھاپے مارے،پی ٹی آئی رہنما ملک ظہیر عباس کھوکھر گھر پر موجود نہیں تھے ،پولیس نے افضل اقبال، امجد اقبال، حاجی ارشاد ڈوگر، وقاص اسلم، چودھری آصف کے گھرپر بھی چھاپے مارے، ظہیر فوجی، شیخ نفیس، حمزہ بٹ، حاجی اصغر، اللہ رکھا، حماد اعوان کے گھر بھی کارروائی کی گئی تاہم کوئی کامیابی نہ مل سکی۔

واضح رہےکہ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما حاجی صادق نعیم اللہ اور بابر کے بھائی کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

Bilal Arshad

Content Writer