ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان المبارک میں موسم کے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

رمضان المبارک میں موسم کے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں گرمی کی شدت میں کمی کی پیشگوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں رمضان کے پہلے عشرے میں گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے،کراچی کے کچھ علاقوں میں 20 مارچ تک بارشیں ہو سکتی ہیں، انہوں نے بتایا کہ شہرِ قائد میں پچھلے دو تین سال سے معمول سے زائد بارشیں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔

 چیف میٹرولوجسٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ رواں سال گزشتہ برس کے مقابلے میں بارشیں معمول سے کم ہونے کا امکان ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer