ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا رمضان میں عوام کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا رمضان میں عوام کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) پنجاب کی نگران حکومت نے ماہ رمضان میں عوام کو  آٹے کی مد میں بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا ۔

 اشیا خورونوش کے قیمتیں پرانے نرخوں پر برقرار مگر اوپن مارکیٹ میں سرکاری نرخ ہوا میں اڑا دئیے گئے،ضلعی انتظامیہ رمضان کی مناسبت سے اوپن مارکیٹ میں منہ مانگی قیمتوں پر قابو پانے میں ناکام ہے،لاہور شہر میں قائم 10 ماڈل بازاروں کے ذریعے ماڈل بازار منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے شہریوں کو ریلیف کا سلسلہ جاری ہے۔

اوپن مارکیٹ میں دکاندروں نے رمضان کے پیش نظر اشیا ضروریہ کے نرخوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا،59 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد میں ناکام ہیں ،اوپن  مارکیٹ میں سبزیاں ، دالیں ، دودھ دہی گوشت کی سرکاری نرخوں سے 20 سے 25 روپے مہنگی فروخت ہورہی ہیں ۔

 چاول باسمتی سپر نیا 3سو روپے فی کلو کے بجائے 350 روپے فی کلو تک فروخت ہورہا ہے،دال چنا باریک  235 کے بجائے 250 روپے تک فروخت ہورہا ہے، دال مسور موٹی 255کے بجائے 280 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے،دال ماش دھلی  405 کے بجائے  430 روپے میں فروخت ہورہی ہے،دال ماش چھلکے والی 370 کے بجائے 390 میں فروخت ہوتی ہے۔

 مونگ دال 250 کے بجائے 270 میں فروخت ،سفید چنا موٹا  330 روپے کے بجائے 360 روپے فی کلو تک فروخت،بیسن245 کے بجائے 320 روپے فی کلو تک فروخت  ہورہا ہے،دودھ 140 کے بجائے 170 روپے فی کلو ،دہی165 کے بجائے 190 روپے فی کلو تک فروخت ہورہا ہے۔