(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس آمد کے موقع پر پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس کے درمیان تصادم میں ایس ایس پی آپریشنز، دو ایس ایچ اوز سمیت 20 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے جس پر آج کپتان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
اسلام آباد پولیس ترجمان کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں جوڈیشل کمپلیکس پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی مظاہرین نے پولیس پر شدید پتھراﺅ، پٹرول بموں سے حملہ کیا۔ مظاہرین نے ٹیئر گیس گنوں سے شیل فائر کرکے ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی صدر سمیت 20 سے زائد پولیس اور ایف سی اہلکاروں کو زخمی کردیا۔
— Hammad Khan (@khancool86pk) March 18, 2023
ترجمان کے مطابق پی ٹی آئی مظاہرین نے پولیس پر چاروں اطراف سے شدید حملہ کیا، شرپسندوں نے 25 سے زائد موٹر سائیکلوں اور 4 پولیس گاڑیوں کو بھی آگ لگادی اور توڑ پھوڑ کی۔ مظاہرین نے پولیس چوکی اور درختوں کو بھی آگ لگائی اور لگاتار پولیس پر حملہ کرتے رہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کے پتھراؤ سے ایس ایس پی آپرئشنز ملک جمیل ظفر زخمی ہوئے جبکہ ایس ایچ او تھانہ کورال شفقت فیض کی تین انگلیاں ٹوٹ گئیں اور تین اہلکار زخمی ہوئے۔ دوسری جانب پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی امجد نیازی کو تھانہ رمنا کی حدود سے ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس پیشی پر مشتعل کارکنوں کی اسلام آباد کیپیٹل پولیس اور دیگر معاون فورسز کے اہلکاروں پر پتھراؤ سے 52 اہلکار زخمی ہوئے۔
— Islamabad Police (@ICT_Police) March 18, 2023
علاوہ ازیں اسلام آباد پولیس کی 12 اور پنجاب پولیس و FC کی 3 گاڑیوں کو نقصان پہنچا جن میں سے اسلام آباد پولیس⬇️
نجی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز جوڈیشل کمپلیکس پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی پر عمران خان کیخلاف انسداد دہشتگردی کے تحت مقدمہ کر لیاگیا، عمران خان کیخلاف مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیاگیا۔