ویب ڈیسک: وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عثمان بزدار کو ہٹانے پر غور کررہے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ہٹانے پر غور کررہے ہیں۔ہفتہ کی شب نجی چینل سے گفتگو میں فواد نے کہا کہ حکومت وزیراعلیٰ بزدار کو تبدیل نہیں کرنا چاہتی لیکن موجودہ صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم ان کی تبدیلی پر غور کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر سے سوال ہوا کہ عثمان بزدارکی تبدیلی پرغورکررہےہیں ؟ اس پر فوادچوہدری کا کہنا تھاکہ پنجاب میں کئی آپشنز پر غور ہو رہا ہے۔