اپوزیشن کی دھمکی، حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو بلانے کا فیصلہ کرلیا

اپوزیشن کی دھمکی، حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو بلانے کا فیصلہ کرلیا
کیپشن: National Assembly of Pakistan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 21 مارچ کے بجائے 25 مارچ کو بلانے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم عمران خان، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وفاقی وزراء کے درمیان رابطہ ہوا ہے، جس میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق قومی اسمبلی اجلاس بلانے پر مشاورت ہوئی۔ حکومت نے قومی اسمبلی اجلاس 21 مارچ کے بجائے 25 مارچ کو بلانے کا فیصلہ کرلیا کیونکہ او آئی سی اجلاس کے باعث اسمبلی سیکریٹریٹ کا چارج وزارت خارجہ کے پاس ہے۔پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ریکوزیشن کے 14 دن کے اندر اجلاس بلانا لازم ہے، اجلاس کا ہونا لازم نہیں۔واضح رہے کہ اپوزیشن نے پیر کو تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں پیش نہ کرنے پر ایوان میں ہی دھرنا دینے اور او آئی سی اجلاس روکنے کی دھمکی دی ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر