ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے منحرف رہنما و رکن قومی اسمبلی نورعالم خان سےاسلام آباد کے ہوٹل میں دو افراد کی بدتمیزی کی مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں تحریک انصاف کے 2 کارکنوں کو نور عالم خان کو گالیاں اور دھمکیاں دیتے سُنا جاسکتا ہے۔ دھمکیاں دینے والے شخص نے چھپا کرکیمرا آن کیا جس کی نشاندہی نور عالم خان نے کی۔ویڈیو بنانے والے شخص نے نور عالم خان کو دھمکی دی کہ آپ پشاور آئیں میں آپ کو دکھاؤں گا۔ آگے سے نور عالم خان نے دھمکی دینے والے شخص سے سوال کیا کہ آپ بتائیں کہ میں نے کیا کیا ہے؟ویڈیو بنانے والا شخص نے دوبارہ دھمکی دی کہ آپ ذرا پشاورحلقے میں آئیں پھر آپ سے بات کرتے ہیں۔
"نور عالم خان آپ نے پاکستان کو بیچا ہے، دیکھیں آپکے ساتھ ہوتا کیا ہے"۔ ایک شہری نے میریٹ ہوٹل کی لابی میں بیٹھے پی ٹی آئی کے منحرف ایم این اے کو کھری کھری سنا دیں۔ pic.twitter.com/uCdiUyT4Y5
— BaatCheet (@BaatCheett) March 18, 2022