سکولوں میں ڈینگی پھیلنے کا خدشہ ،محکمہ ایجوکیشن نے نوٹس لے لیا

سکولوں میں ڈینگی پھیلنے کا خدشہ ،محکمہ ایجوکیشن نے نوٹس لے لیا
کیپشن: Dengue Virus In Schools
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: سکولوں میں ڈینگی مچھر پھیلنے کا خدشہ ، ڈینگی تدارک کیلئے سکولوں کا سرگرمیاں نہ کروانے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سکولوں میں ڈینگی مچھر کے تدارک کیلئے سرگرمیاں نہ ہونے پر محکمہ سکول ایجوکیشن نے نوٹس لے لیا۔ سکولوں میں تعینات ڈینگی فوکل پرسنز نے محکمہ تعلیم کو روزانہ کی سرگرمیوں کی تصاویر بھجوانا بند کر دیں تھیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق سکول ایجوکیشن نے تعلیمی اداروں میں سو فیصد ڈینگی سرگرمیاں بحال کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔فوکل پرسنز روزانہ کی بنیاد پر ڈینگی سرگرمیاں کروانے کے بعد تصاویر محکمے کو بھجوائیں گے۔ سکول ایجوکیشن کے احکامات نہ ماننے کی صورت میں فوکل پرسنز کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔