ویب ڈیسک:انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر (ڈی ایم او) لوئر دیر حمید اللّٰہ نے وزیر اعظم عمران خان پر جرمانہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کو 22 مارچ تک50ہزار روپے جرمانہ بھرنے کا حکم دیا گیا ، یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی دوبارہ خلاف ورزی پر معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا جائے گا۔
اس کے علاوہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان، گورنر شاہ فرمان، وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، مراد سعید، اسد عمر اور پرویز خٹک پر بھی جرمانہ کیا ہےجبکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواکے معاون خصوصی ملک شفیع اللہ پر بھی 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
واضح رہے کہ 11 مارچ کو الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم عمران خان کو لوئر دیر میں جلسہ کرنے سے روکا تھا، الیکشن کمیشن نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پبلک آفس ہولڈرز پر الیکشن مہم میں حصہ لینے پر پابندی ہے۔