(سٹی42)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار فرقان قریشی جنہوں نے مقبول ڈرامہ 'میرے پاس تم' ہو میں اہم کردار ادا کیا جو ان کی وجہ شہرت بنا،اداکارنے اپنے ماضی کی یاد تازہ کرتے شوبز میں آنے کے بارے بتایا، قرقان قریشی کی یہ حیران کرنے والی کہانی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈرامہ انڈسٹری کے مشہور اور ابھرتے ہوئے اداکار قرقان قریشی کامیابیوں سمیٹتے ہوئے ان دنوں متعدد ڈرامہ سیریل میں مصروف ہیں، حالیہ ہی میں مشہور ڈرامہ 'میرے پاس تم' نے ان کی مقبولیت میں اور بھی اضافہ کیا،گزشتہ روز اداکار قرقان قریشی نے اپنے ماضی کو یاد کرتے ایک یادگارقصہ سنایا جو کہ سوشل میڈیا پرخوب وائرل ہورہا ہے، قرقان قریشی کا کہناتھا کہ شوبز میں آنے کے لئےبہت محنت کی۔
شروع میں جہاں ایڈیشن دینےجاتا وہاں غیر معیاری کردار کرنے کو کہا جاتا جبکہ مرکزی رول نہیں دیا جاتا تھا،ان کا کہناتھا کہ کسی ڈرامے میں کام کی آفر ہوتی تو پتہ چلتا کہ معمولی سا رول کرنا جس کے لئے میں تیار ہوجاتا، مجھے کسی بھی ڈرامے میں کام کرنے کی کال آتی تھی یا کہانی سننے کے لیے بلایا جاتا تھا۔
فرقان قریشی کا کہنا تھا کہ ایک بار ڈرامے میں کام کی آفر ہوئی مجھے پہلے اس کی کہانی سناگئی اور بعد میں بتایا گیا کہ اس میں ان کا کردار اہم ہےجس پر مجھے خوشی بھی ہوئی اور حیران بھی تھا, پیسوں کی بات کرنے گیا تو میرے ذہن میں یہ تھا کہ فرقان آپ ہیں 3،2 ہزار والے اداکار اس سے زیادہ آپ کو معاوضہ نہیں ملے گا۔
میں نےوہاں موجود لکھاری سے پوچھا کہ میرےکتنے دن ہوں گے تو مجھے بتایا کہ آپ کے 60دن ہوں گے،جس پر حساب کیا تو معلوم ہوا کہ 1 لاکھ 20 ہزار مجھے ملیں گے، اداکار کا کہناتھا کہ 6،5 سال سے جیب میں پانچ سو،1 ہزار روپے تھے،اس نے میرا جواب سننے سے پہلے ہی کہا کہ 4 لاکھ کرلیں، میں سن کردنگ رہ گیا اور بے اختیاط منہ سے نکل آیا کہ 4 لاکھ، بعد ازاں انہوں نے خود ہی 5 لاکھ معاوضہ طے کیا۔
اداکار فرقان قریشی کا کہناتھا کہ ڈرامے کا معاوضہ طے ہونے کے بعد ایک عجیب سی کیفیت تھی اور اندر سے خوش تھا کہ دفتر سے باہر نکل کرخوب رویا۔
View this post on Instagram