ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خون سفید، بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل

خون سفید، بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: ،شاہدرہ ٹاون میں بھائی نے بھائی کی جان لے لی، بھائی کی فائرنگ سے سلمان نامی نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

  پولیس کے مطابق واقعہ شاہدرہ ٹاون کے علاقے عباس نگر میں پیش آیا،جہاں سلمان نامی نوجوان اپنے ماموں کے گھر آیا ہوا تھا اور اس کا بھائی یاسر بھی موقع پر پہنچ گیا،ماموں کے گھر دونوں بھائیوں میں تلخ کلامی ہوئی، جہاں ملزم یاسر نے فائرنگ کر کے اپنے بھائی سلمان عرف عمیر کو قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے ورثا نے واقعہ کو چھپانے کی کوشش کی جبکہ علاقہ مکینوں کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی. پولیس نے والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے ۔ 

اس سے قبل لاہور کے علاقے سلامت پورہ گلی نمبر 11 میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں 45 سالہ شہزادی بی بی کو اس کے بیٹے احمد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور جنہوں نے فرانزک ماہرین کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کیئے تھے۔ 

پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران واقعہ گھریلو جھگڑے کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، تاہم مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی گئی ہے جبکہ مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

یاد رہے گزشتہ برس شمالی چھاؤنی میں دل دہلا دینے والا واقع پیش آیا تھا جہاں گھریلو ناچاقی پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا تھا۔ رحمت خان نے بھائی یوسف کو فائرنگ کرکے قتل کیا جبکہ مقتول یوسف زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے خوفناک رحجان کی وجہ سے ہمارے معاشرے میں تشدد اور قتل جیسے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے، یوں دکھائی دیتا ہےجیسے  افراد کی اکثریت کی قوت برداشت ختم ہوچکی ہے اور رواداری جیسی اعلیٰ صفت معاشرے سے عنقا ہوچکی ہے۔