ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مراد راس، فردوس عاشق کی مشترکہ پریس کانفرنس،مزید پابندیوں کاعندیہ

مراد راس، فردوس عاشق کی مشترکہ پریس کانفرنس،مزید پابندیوں کاعندیہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنیدریاض)معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کی مشترکہ پریس کانفرنس ،معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کی عمران خان پی ڈی ایم کےخلاف پہلی اننگز جیت چکے ہیں،دوسری اننگ بھی عوامی خدمت اور انتخابی اصلاحات سے جیتے گے ۔ مراد راس نے کہا کہ یکساں نظام تعلیم موجودہ حکومت کا سب سے بڑا پروجیکٹ ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلقات عامہ پنجاب میں پریس میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی سیاست میں سے روح نکلنے کے بعد عمران خان اپنی اننگ جیت چکے ہیں، دوسری اننگ میں انتخابی اصلاحات اور عوام کی ہر ممکن خدمت کریں گے،انہوں نے کہا کہ جس دن قوم پڑھ لکھ گئی تو اس دن لندن کی سیاست بھی دفن ہوجائے گی۔

صوبائی وزیر تعلیم مراد راس اور فردوس عاشق اعوان کا کہناتھا کہ یکساں نظام تعلیم رائج کرکے طبقاتی سوچ ختم کرنے جارہے ہیں،محکمہ تعلیم کو جدید ٹیکنالو جی سے استوار کیا جارہا ہے، مراد راس نے کہا کہ کورونا کیوجہ سے سکول بند ہیں لیکن داخلوں کا ہدف پورا ہورہا ہے، سکول کونسلز کو شامل کرکے داخلہ مہم کامیاب ہوئی،سکول میں تمام سہولیات فراہم کرنا گود لینے والے کی ہوگی۔نجی سکولوں کی آن لائن رجسٹریشن سے کرپشن کا خاتمہ ہوا،دسمبر 2021 تک سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو آن لائن کردیا جائے گا۔

صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا تھا کہ یکساں نظام تعلیم موجودہ حکومت کا سب سے بڑا پروجیکٹ ہے، کورونا کے باوجود 45 روز میں دو لاکھ چھیالیس ہزار بچے سکولوں میں داخل ہوئے۔ "میرا سکول" پراجیکٹ کے تحت سکولوں میں سہولتوں کے فقدان کو دور کریں گے۔دونوں وزراء کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی آسانی کے لئے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو رواں سال کے آخر تک ڈیجٹلائز کردیا جائے گا۔

پریس کانفرنس میں یہ بھی بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں کوورنا کے پھیلاو کی شرح 8فیصد کے قریب پہنچ چکی ہے جس کے باعث آئندہ ہفتے ہونے والے این سی او سی کے اجلاس میں مزید پابندیوں کا فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer