پارکنگ پلازے نہ بنانے کا اقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

   پارکنگ پلازے نہ بنانے کا اقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)شہر میں مزید پارکنگ پلازے نہ بنانے کا اقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج،،درخواست میں وزیر بلدیات سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ، شہری نے عدالت میں درخواست دائر کی کہ پارکنگ پلازہ دکان کی کمی کے باعث شہر میں ٹریفک کا دباؤ ہے۔
 تفصیلات کے مطابق شہر میں مزید پارکنگ پلازے نہ بنانے کا اقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ شہری منیر احمد کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی، درخواست میں وزیر بلدیات سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پارکنگ پلازہ دکان کی کمی کے باعث شہر میں ٹریفک کا دباؤ ہے۔پارکنگ پلازہ نہ ہونے کی وجہ سے گاڑیاں سروسز روڈ اور دیگر جگہوں پر کھڑی کردی جاتی ہیں۔نئے پارکنگ پلازہ کے لیے کی کئی جگہوں کی نشاندہی ہوئی۔پارکنگ پلازوں لئے اراضی کی نشاندہی کے باوجود انکی تعمیر کے اقدامات نہیں کیے جارہے۔درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت شہر میں نئے پارکنگ پلازوں کی تعمیرات کرنے کے اقدامات کا حکم دے۔