مریم نواز کی درخواست پر سماعت کرنیوالا نیب بنچ ایک بار پھر تحلیل

مریم نواز کی درخواست پر سماعت کرنیوالا نیب بنچ ایک بار پھر تحلیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف ) چیف جسٹس محمد قاسم خان کی منظوری سے نیا ججز روسٹر جاری، جسٹس سرداراحمد نعیم کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نیب کیسز کی سماعت کرے گا جبکہ جسٹس فاروق حیدر کو بھی بنچ میں شامل کرلیا گیا۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار نے ججز روسٹر جاری کیا۔ ججز روسٹر کے مطابق ڈویژن بنچ نمبر ایک میں چیف جسٹس محمد قاسم خان اور جسٹس مرزا وقاص رؤف شامل ہیں جو تمام نوعیت کے کیسز کی سماعت کریں گے۔

ڈویزن بنچ نمبر دو میں جسٹس محمد امیر بھٹی اور جسٹس عاطرمحمود شامل، ڈویژن بینچ نمبر 3 میں جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس جواد حسن، ڈویژن بنچ نمبر 4 جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس چودھری محمد اقبال، ڈویژن بنچ نمبر 5 میں جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس شاہد کریم جبکہ ڈویژن بنچ نمبر6 میں جسٹس سید شہبازعلی رضوی اورجسٹس اسجد جاوید گھرال مقدمات کی سماعت کریں گے۔

اسی طرح ڈویژن بنچ نمبر7 میں جسٹس شاہد جمیل خان اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی، ڈویژن بینچ نمبر 8 میں جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس فاروق حیدر شامل ہیں۔ ڈویژن بینچ نمبر نو میں جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی اور جسٹس مجاہد مستقیم احمد جبکہ ڈویژن بنچ نمبر دس میں جسٹس سردار محمد سرفراز اور جسٹس صادق محمود خرم شامل ہیں۔

ڈویژن بینچ میں شامل تمام ججز سنگل بنچ کی سیاسی بھی سماعت کریں گے۔ جسٹس ملک شہزاد احمد خان، جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس چوہدری مسعود جہانگیر اور جسٹس شکیل الرحمان خان سنگل بنچز کی حیثیت سے سماعت کریں گے۔