( وسیم احمد ) کبڈی ورلڈ چیمپئن ٹیم کے نائب کپتان شفیق چشتی بھی کورونا وائرس کے خلاف مہم میں حکومت کے ساتھ شامل ہوگئے۔ کورونا وائرس سے آگاہی کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔
قومی کبڈی ٹیم کے نائب کپتان شفیق چشتی نے ویڈیو پیغام میں کورونا وائرس سے احتیاطی تدابیر اور ہاتھ دھونے کا طریقہ بتایا۔ شفیق چشتی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے خلاف مہم میں عوام حکومت سے تعاون کرے۔
عوام کے تعاون کے بغیر کورونا وائرس پر قابو نہیں پایا جاسکتا۔ شفیق چشتی نے کہا کہ جتنی احتیاط برتی جائے گی کورونا وائرس پاکستان سے اتنی ہی جلدی ختم ہو گا۔
دوسری جانب قومی کرکٹر احمد شہزاد نے اپنے گھر سے جاری کئے گئے ویڈیو پیغام میں کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر بتائیں اور بیس سیکنڈز تک ہاتھ دھونے کا طریقہ بھی بتایا۔
احمد شہزاد نے کہا کہ شہری احتیاط برتیں اور کورونا کی روک تھام کیلئے اپنا کردارادا کریں۔ کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کا ساتھ دئیے بغیر کورونا وائرس کو ملک سے ختم نہیں کیا جا سکتا، پوری قوم کورونا کے خاتمے کیلئے حکومت کا ساتھ دے۔
Please take care of your own health and the health of your loved ones. Please stay clean and wash your hands regularly. We are all in this together. A small message hope it helps #COVID2019 pic.twitter.com/MMtzvgKoBZ
— Ahmad Shahzad ???????? (@iamAhmadshahzad) March 19, 2020