ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹر وے پولیس نے منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنا دی

موٹر وے پولیس نے منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) موٹروے پولیس نے ملزم سے تین کروڑ روپے سے زائد مالیت کی رقم برآمد کر کے ایف آئی اے لاہور کے حوالے کر دیا، ایف آئی اے نے ملزم کا مرکزی ساتھی بھی گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے مطابق شیخوپورہ وڈیو پوائنٹ پر موٹروے پولیس نے ایک مشکوک شخص کے سامان کی تلاشی لی جس کے دوران ایک کارٹن میں سے 3کروڑ 12لاکھ 76ہزار 250روپے پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی ۔اتنی بڑی رقم کے متعلق کوئی ٹھوس بیان نہ دے سکنے پر مسافر کو ایف آئی اےکارپوریٹ کرائم سرکل لاہور کے حوالے کردیا گیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت ذاکر خان کے نام سے ہوئی جو کے پی کے کا رہائشی تھا ۔ گرفتار ملزم ذاکر خان کی نشاندہی پر تحصیل باڑہ کا ہی رہائشی مرکزی ملزم رفیق  بھی گرفتار کر لیا گیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer