ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے لاہور چیمبر میدان میں آگیا

 کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے لاہور چیمبر میدان میں آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان) کورونا وائرس  کے پھیلاؤ کو بریک لگانے کیلئے لاہور چیمبر بھی میدان میں آگیا، لاہور چیمبر میں آنے والے ممبران کیلئے جگہ جگہ سینیٹائزر لگا دیئے گئے۔

 چین میں تباہی پھیلانے والا وائرس دنیا کے 152 ممالک میں پھیل چکا ہے جس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، اب تک یہ وائرس 8969 افراد کی زندگیاں نگل چکا ہے، جبکہ ایک لاکھ98 ہزار ابھی بھی زندگی و موت کی کشمکش میں ہیں، اس خطرناک وائرس نے اب پاکستان میں بھی قدم جما لیے، پاکستان میں کورونا سے 2 افراد ہلاک جبکہ 304افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

پنجاب حکومت اور ملک کے کئی ادارے کورونا جیسی وبا کو کنٹرول کرنے کیلئے متحرک ہوگئے ہیں، لاہور چیمبر  بھی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے میدان میں آگیا، جگہ جگہ سینیٹائزر  لگادیئے گئے ہیں ، ذرائع کے مطابق صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ، سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اور نائب صدر میاں زاہد جاوید کی ہدایات پر سینیٹائزر لگائے گئے ہیں، صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ نے مارکیٹوں اور بازاروں کے عہدیداروں کو داخلی وخارجی راستوں پر آگاہی کیمپس لگانے کی ہدایات بھی جاری کردیں۔

 صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ کا کہنا ہے کہ ملکر کورونا وائرس کا مقابلہ کرنا ہے، وبا کیخلاف جنگ جیتیں گے۔

ذرائع کے مطابق کورونا وائرس بخار سے شروع ہوتا ہے جس کے بعد خشک کھانسی آتی ہے، یہ  وائرس سانس کے ذریعے ایک سے دوسرے انسان میں منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے، کورونا وائرس کی علامات میں سانس لینے میں دشواری، بخار، کھانسی اور نظام تنفس سے جڑی دیگر بیماریاں شامل ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer