کورونا وائرس، دنیا بھر میں ڈیٹنگ سائٹس بند

کورونا وائرس، دنیا بھر میں ڈیٹنگ سائٹس بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس نے لوگوں میں خوف پھیلا دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ  کورونا وائرس کے باعث ٹنڈر اور او کے کیوپڈ جیسی ڈیٹنگ ایپس نے صارفین کے لیے قوانین سخت کر دیئے ہیں۔ 

دنیا بھر میں لوگوں کو ہدایت کی جارہی ہے کہ وہ لوگوں سے ہاتھ ملانے ، میل جول اور خاص طور پر انجان لوگوں سے دور رہیں تاکہ جان لیوا وائرس سے بچا جا سکے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر موجود ڈیٹنگ کمپنیوں نے بھی اپنا کردار ادا کرنا شروع کردیا ہے۔ 

ڈیٹنگ کی مشہور ویب سائٹ اوکے کیوپڈ نے ایک ٹوئٹ میں کہاہے کہ کورونا وائرس کے سبب یہ وقت نہیں ہے کہ ڈیٹ پر جایا جائے۔ ڈیٹنگ ایپس کمپنیوں نے سخت قوانین نافذ کرتے ہوئے کہا کہ دیکھا جا رہا ہے کہ ڈیٹنگ ایپس پر چیٹ کے دوران لڑکے اور لڑکیاں کورونا کا مذاق اڑا رہے ہیں، اگر اب ایسا دیکھا گیا تو ان کے اکاؤنٹس کو ہمیشہ کے لیے معطل کر دیا جائے گا۔

ٹنڈر سمیت دیگر ڈیٹنگ ایپس نے مؤقف اختیار  کیا کہ سخت اقدامات طبی ماہرین کی ہدایات کے مطابق جاری کیے گئے ہیں جو بار بار ایک دوسرے سے قریبی رابطہ قائم کرنے سے پرہیز کرنے کی ہدایت دے رہے ہیں۔

دوسری جانب نوجوانوں کا سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ملا جلا رد عمل آرہا ہے۔ کچھ لوگ اس فیصلے کی حمایت تو کچھ اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔