(قیصر کھوکھر) پنجاب حکومت نے ڈی جی ایل ڈی اے سمیر احمد سید کو تبدیل کردیا، محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے ڈی جی ایل ڈی اے کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی جی ایل ڈی اے سمیر احمد سید کو تبدیل کرکے سپیشل سیکرٹری ایوان وزیر اعلیٰ احمد عزیز تارڑ کو ڈی جی ایل ڈی اےتعینات کردیا گیا جبکہ سمیر احمد سید کو ایڈیشنل سیکرٹری ویلفیئر مقرر کردیا گیا ۔