شہید لیفٹیننٹ آغا مقدس فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

شہید لیفٹیننٹ آغا مقدس فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین)  شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے، شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ آغا مقدس کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ پیر رونکی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔


اے راہ حق کے شہیدو، وفا کی تصویرو ، تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں، دھرتی ماں کا ایک اور سپوت دھرتی ماں پر قربان ہو گیا۔ لاہور کے بہادر سپوت لیفٹینٹ آغا مقدس نے شمالی وزیرستان کے علاقہ دتہ خیل میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے شہادت کاعظیم رتبہ پایا، شہید آغا مقدس نے اپنا خون دےکر دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔
شہید کی نماز جنازہ گول باغ شاد باغ میں ادا کی گئی ، نماز جنازہ میں شرکت کیلئے پورا علاقہ امڈ آیا۔  قریبی دوست احباب،رشتے دار، ایم پی اے غزالی سلیم بٹ اور چودھری شہباز نے بھی شرکت کی۔

نماز جنازہ کے موقع پر فضا پاک فوج اور پاکستان زندہ کے نعروں سےگونج اٹھی۔ پاک فوج کے چاک و چوبند دستہ نے شہید کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ شہید کے والد آغا ارشد نے بیٹے کی شہادت پر فخر کا اظہار کیا،  انھوں نے کہا میرے دوسرے بیٹے بھی وطن پر جان قربان کرنے کیلئےحاضر ہیں۔
شہید کو مقامی قبرستان پیر رونکی میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا، بریگیڈیئر آصف حیات،بریگیڈیئر محمداحمد،بریگیڈیئرعلی اعجاز،لیفٹینٹ حمز ہ نےصدر مملکت،وزیر اعظم،چیف آف آرمی سٹاف اور کورس میٹ کی جانب سے قبر پر پھول چڑھائے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔