سٹی42: لاہورمیں پنجاب بھر سے لیڈی ہیلتھ ورکرز اپنے مطالبات کےحق میں جمع، سروس سٹرکچر کی منظوری اور ڈائینگ کیڈر کےخاتمے کے لیے چئیرنگ کراس پر دھرنا دوسرے روز بھی جاری۔
تفصیلات کے مطابق مال روڈ دھرنا پوائنٹ بن گیا، ایک کے بعد ایک دھرنا، اب مال روڈ پرپنجاب بھرسے لیڈی ہیلتھ ورکرزاپنے مطالبات کے حق میں ڈٹ گئیں، مظاہرین نے مطالبات کی منظوری نہ ہونے پررات کھلےآسمان تلے بسرکی۔ مظاہرین کا کہنا تھاکہ سروس سٹرکچر اپ گریڈیشن کی منظوری اور ڈائینگ کیڈر کے خاتمے پرعملدر آمد کا نوٹیفیکیشن لیےبغیر نہیں وہ دھرنےسے نہیں اٹھیں گی۔
لیڈی ہیلتھ ورکرز سےتاحال محکمہ صحت کی جانب سےمذاکرات کےلیے رابطہ نہیں کیا گیا، جبکہ دوسری جانب دھرنے کے باعث ٹریفک کا نظام متاثر کی وجہ سے شہریوں کومشکلات کا سامنا رہا۔