ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم نے اراکین پنجاب اسمبلی کی اُمیدوں پر پانی پھیر دیا

وزیراعظم نے اراکین پنجاب اسمبلی کی اُمیدوں پر پانی پھیر دیا
کیپشن: City42 - PM Imran Khan, Punjab Assembly
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اسمبلی سے پاس ہونے والے تنخواہوں کے بل پر عملدرآمد سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو اسلام آباد طلب کرکے ان سے ملاقات کی، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیراعظم کو صوبہ میں امن وامان کی صورتحال سمیت دیگر معاملات پر بریفنگ دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے اراکین اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کے حوالے سے حالیہ دنوں میں ہونے والی قانون سازی سے بھی آگاہ کیا جس پر وزیراعظم کی جانب سے پنجاب حکومت کو حالیہ منظور شدہ بل کو واپس لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

قانونی ماہرین کے مطابق پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والے کسی بھی بل پر 10 روز کے اندر گورنر پنجاب دستخط کرنے کے مجاز ہیں تاہم گورنر کی جانب سے دستخط نہ کرنے کی صورت میں بل خود ہی قانون کا حصہ بن جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ بل پر گورنر پنجاب کی جانب سے اعتراض لگا کر اس کو واپس اسمبلی بھجوایا جائے گا جس کے بعد قائمہ کمیٹی اس کو دوبارہ پرانی شکل میں بحال کرکے ایوان سے ترمیم شدہ بل کو منظور کروائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer