حکومت سندھ نے آئی ٹی کے شعبے کے لئے پنجاب سے مدد مانگ لی

حکومت سندھ نے آئی ٹی کے شعبے کے لئے پنجاب سے مدد مانگ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے:سندھ میں آئی ٹی شعبہ کی ترقی کیلئے پنجاب ٹیکنالوجی دینے کیلئے رضامند ، سندھ کے وفد کی چیئرمین آئی ٹی بورڈ عمر سیف سے ملاقات، عمر سیف کا کہنا ہے کہ آئی ٹی بورڈ تشکیل دینے میں معاونت کریں گے۔

ارفع کریم ٹاور میں چیرمین پی آئی ٹی بی بورڈ و وائس چانسلر آئی ٹی یونیورسٹی عمر سیف سے ملاقات میں صوبائی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر سکندر علی شورو اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری سندھ سمیت آئی ٹی شعبہ کے دیگر آفیسر بھی موجود تھے۔آئی ٹی کے شعبہ میں مدد کے لیے سندھ سے آئے وفد نے چیرمین آئی ٹی بورڈ سے ملاقات میں انہیں مختلف پرووگراموں پر بریف کیا اورٹیکنالوجی کے شعبہ جات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیرمین پی آئی ٹیبی بورڈ عمر سیف کا کہنا تھا کہ پنجاب آئی ٹی کے شعبے حکومت سندھ کی مدد کے لیے تیار ہے ۔اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ٹیم سندھ میں آئی ٹی بورڈ تشکیل دینے میں حکومت سندھ کو معاونت فراہم کرے گا۔