ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 حرمین شریفین میں ہر 10 منٹ میں صفائی کےلیے ہزاروں افراد تعینات

Hygiene improved in Saudia during Haj, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: حج بیت اللہ کی عبادات کے دوران حرمین شریفین میں صفائی کے اعلیٰ انتظامات برقرار رکھنے کے لیے 4 ہزار سے زائد مرد و خواتین ملازمین کی خدمات حاصل کرنے ساتھ مشینوں اور روبوٹس کو بھی صفائی میں مدد فراہم کرنے کے لیے انسٹال کردیا گیا۔

اس سال حج کے موقع پر  پاکستان سمیت دنیا بھر سے 30 لاکھ کے قریب عازمین کے سعودی عرب پہنچنے کا امکان ہے۔ ان میں سے 10 لاکھ کے قریب عازمین اس وقت سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

 سعودی عرب کے حکام نے حج بیت اللہ کے دوران عازمین اور سعودی شہریوں کی عمومی صحٹ کے تحفظ کے لئے حرمین شریفین سے باہر بھی صفائی اور سیکیورٹی سمیت طبی سہولیات کے انتظامات کو سخت کردیا ہے۔

عرب اخبار ’گلف نیوز‘ ککا کہنا ہے کہ اس سال بھی حج کے موقع پر حرمین شریفین کی انتظامیہ نے کورونا کی وبا کی طرح صفائی کے انتہائی سخت انتظامات کیے ہیں اور مقدس مقامات کی کیمیکل اور ادویات سے صفائی کو یقینی بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔