ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خدیجہ شاہ اور شبنم جہانگیر کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے سےعدالت کا انکار،جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

Khadija shah, Anti Terrorist Court Lahore, Shabna Jahangir, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس  کی سماعت کے دوران انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس کی خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی ۔ عدالت نے ملزمہ کو  14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ۔ 

عسکری ٹاور حملہ کیس کی سماعت کے دوران اے ٹی سی نے پی ٹی آئی رہنما شبنم جہانگیر کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا بھی مسترد کر دی ۔ چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ۔شبنم جہانگیر کو چارروزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا گیا۔


جناح ہاؤس حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت میں 100 سے زائد ملزمان کے وکلاء نے دلائل مکمل کر لیے۔ عدالت نے دیگر ملزمان کے وکلاء سے دلائل طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 20 جون تک ملتوی کر دی ۔

مال روڈ پر پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے 8 ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے سات روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ۔ پولیس نے ملزمان کو چہرے ڈھانپ کر عدالت پیش کیا۔