ویب ڈیسک: ملک میں بدلتی سیاسی صورتحال کے حوالے سے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان اور بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل کے درمیان رابطہ ہوا۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور سردار اختر مینگل کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ دونوں رہنماوں کا جلداسلام آباد میں ملاقات پر اتفاق ہوا۔ دونوں رہنماوں کے درمیان اتفاق ہوا کہ آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور بلوچستان کے سیاسی صورتحال پر بات چیت کرینگے۔