وفاقی حکومت نے شیخ زید ہسپتال کے ملازمین کو ہیلتھ الاؤنس کی ادائیگی روک دی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری: وزارت قومی صحت نے شیخ زید ہسپتال کے ملازمین کو ادا کئے جانے والے ہیلتھ الاؤنس کو قواعد کے برعکس قرار دیدیا ۔

وزارت قومی صحت کے شیخ زید ہسپتال انتظامیہ کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے ہیلتھ الاؤنس کی 2015 کے فیصلے سے ہٹ کر زائد ادائیگی کی گئی جس کی ملازمین سے ریکوری کی جائے۔ 

وزارت قومی صحت نے مراسلے میں کہا ہے شیخ زید ہسپتال کو مختص بجٹ سے زائد اخراجات کئے گئے ہیں ۔۔پرائیویٹ علاج معالجے سے آمدنی مقررہ ہدف سے کم ہے۔

ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ پرائیویٹ علاج کے ذریعے ہسپتال کی آمدنی بڑھائے جائے اور مالی ڈسپلن کی یقینی بنایا جائے ۔