ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :عالمی مارکیٹ میں سونا 7 ڈالر کمی سے 1951 ڈالر فی اونس تک گرگیا ۔
صرافہ ڈیلرزکے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے سستا ہونے کی وجہ سے سونا کی قیمت میں کمی ہوئی ہے ۔ایک تولہ سونا 1000 روپے سستا ہوگیا جس کے بعد ایک تولہ سونا کم ہوکر 2 لاکھ 20 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ۔
دس گرام سونا 858 روپے کمی سے 1 لاکھ 89 ہزار 214 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 2650 روپے پر برقرار ہے ۔

واضح رہے ہفتہ کہ روز سونے کی قیمت میں  1700 روپے کمی ہوئی تھی جس کے  بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 21 ہزار 700 روپے ہو ا تھا ۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-06-19/news-1687179193-2337.jpg