’ساف‘ میں شرکت ، پاکستانی فٹبالرز کا بھارتی ویزوں کیلئے انتظار ختم نہ ہو سکا

Pakistani Football team still awaiting for Visa to go to Goa for SAF championship, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد رضا: ’ساف‘ میں شرکت کے لیے پاکستانی فٹبالرز کا بھارتی ویزوں کیلئے انتظارختم نہ ہوسکا۔  ایشیائی فٹبال ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے پاکستانی فٹ بالرز کو  آج کا دن بھی ویزے نہ مل سکے، کھلاڑیوں کی کل پر نظریں جم گئیں۔

 ذرائع کا کہنا ہےکہ بھارتی ویزے نہ ملنے کے باعث پاکستان فٹبال حکام ٹکٹس نہ لے سکے، ساف چیمپئن شپ 21 جون کو بھارتی شہر بنگلور میں شروع ہو گی، قومی فٹبال اسکواڈ موریشیس میں شیڈول 4 ملکی ٹورنامنٹ کھیلنے میں مصروف ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: کپتان بابر اعظم، محمد رضوان اور افتخار احمد ادائیگی حج کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

 واضح رہے کہ ساف چیمپئن شپ پہلے ہی روز پاکستان کا میزبان بھارت سے مقابلہ ہو گا، ویزوں میں تاخیر، افتتاحی میچ کی تیاریوں میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف قرار دی جا رہی ہیں۔