انتخابات کی تیاریاں، ووٹرز رجسٹریشن عمل دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

Voters registration to be restarted, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد:الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عام اور بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

 اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے ووٹ رجسٹریشن کاعمل دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔شہری 13 جولائی تک ووٹ کا اندراج، منتقلی اور درستگی کروا سکتے ہیں، مقررہ تاریخ 13 جولائی کے بعد نئی ووٹر لسٹیں منجمد کردی جائیں گی۔شہری ووٹ کے بارے میں معلومات 8300 پر ایس ایم ایس کرکےحاصل کر سکتے ہیں۔

 الیکشن کمیشن کے مطابق لاہور کے ووٹرز کی تعداد میں 12 لاکھ 54 ہزار 5 سو 26 ووٹرز کا اضافہ ہوا جہاں مرد ووٹرز کی تعداد میں 5 لاکھ 38 ہزار اور خواتین ووٹرز کی تعداد میں7 لاکھ 4 ہزار 2 سو 48 ووٹرز کا اضافہ ہوا ہے۔

 لاہور میں آئندہ انتخابات 12 لاکھ 54 ہزار 5 سو 26 نئے ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔

 خیال رہے کہ 2018ء کے عام انتخابات میں ووٹرز کی کل تعداد 53 لاکھ 97 ہزار 6 سو 22 تھی جن میں 30 لاکھ 12 ہزار 2 سو 60 مرد اور 23 لاکھ 86 ہزار 3 سو 12 خواتین شامل تھیں۔

 آئندہ انتخابات میں لاہور سے قومی اسمبلی کی 14 اور صوبائی اسمبلی کی 30 نشستوں پر مقابلہ ہوگا۔