ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رکن قومی اسمبلی علی وزیر گرفتار

Ali Wazir Arrested, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان کسے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو  گرفتار کرلیا گیا ۔

 سرکاری ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے علی وزیر کو ڈمڈیل چیک پوسٹ پر گرفتار کرلیا،ایم این اے علی وزیر میران شاہ سے رزمک جارہے تھے ، علی وزیر کو میران شاہ منتقل کردیا گیا ہے۔

 منظور پشتین، علی وزیر اور دیگر رہنماؤں پر نفرت پھیلانے والی تقریروں کے الزام میں مقدمہ درج ہے، علی وزیر کی گرفتاری کیلئے پولیس اور سکیورٹی اہلکار متحرک کر دیئے گئے تھے۔

 خیال رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے رکن قومی اسمبلی اور پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما علی وزیر کی 45 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کی تھی،جسٹس اعجاز انور اور جسٹس سید ایم عتیق شاہ پر مشتمل بنچ نے یہ حکم علی وزیر کی جانب سے دائر درخواست پر جاری کیا تھا جس میں حکومت کو ان کے خلاف درج مقدمات کی تعداد سے آگاہ کرنے اور حفاظتی ضمانت دینے کی ہدایت کی درخواست کی گئی تھی۔