پیر سے ملک بھر میں طوفانی بارشیں ،الرٹ جاری   

Heavy rain,alert issued,Ndma
کیپشن: Heavy rain,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات نے پیرسے بدھ تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں شدید آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ۔

 محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ایڈوائزری کے مطابق پیرسے بدھ تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں شدید آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گا۔

  جس کے باعث خیبر پختونحوا ،گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے علاوہ ملک کے بیشتر علاقوں میں ندی نالوں دریاوں میں طغیانی، اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

اسی صورتحال کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ وفاقی، صوبائی وزارتوں، انکے ماتحت متعلقہ اداروں،محکموں کو کسی بھی قسم کے ہنگامی حالات سے نمٹنے اور بر وقت و پیشگی اقدامات اٹھانے کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں تاکہ کسی بھی قسم کے متوقع جانی و مالی نقصان سے بچاؤیقینی بنایا جا سکے۔ 

پی ڈی ایم اے اور ڈی ڈی ایم اے کو تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں رہنے، ایمرجنسی مشینری و عملہ، نشیبی علاقوں کے لئے ڈی واٹرنگ پمپس کی پیشگی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں تا کہ موسم کی وجہ سے رہائشی علاقوں میں سیلابی پانی سے نمٹنے اور راستے بلاک ہونے کی صورت میں بر وقت اقدامات کئے جا سکیں۔

این ڈی ایم اے طرف سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ جہاں سیلاب کا خطرہ ہو وہاں کے رہائشی لوگ کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے متعلقہ ایمرجنسی سروسز کو فوری طور پر مطلع کر یں اور ساتھ کی سیاحوں کیلئے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے۔