مون سون میں نئی مشکل کھڑی ہو گئی

Civil acation auhority,Allam iqbal international airport
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد)سول ایوی ایشن اتھارٹی کی نئی منطق، ایئرپورٹ کے اطراف اور رن وے پر پرندے بھگانے کے بجائے کپتانوں کو خود ہی احتیاط برتنے کی ہدایت کردی، سول ایوی ایشن کے نوٹم کے مطابق مون سون کا موسم ہے، رن وے اور اطراف پرندوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہورہا ہے۔ملکی و غیر ملکی ایئرلائن لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرپورٹ کے اطراف اور رن وے پر پرندے بھگانے کے بجائے کپتانوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کردی، نوٹم کے مطابق مون سون کا موسم ہے رن وے اور اطراف پرندوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہورہا ہے، ملکی و غیر ملکی ایئرلائن لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، نوٹم کا اطلاق 18جون سے 13ستمبر تک رہے گا۔

ذرائع کے مطابق علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پرپرندوں کی موجودگی طیاروں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی، لاہور ایئرپورٹ پر رن وے اور اطراف میں پرندوں کا منڈلانا سول ایوی ایشن کیلئے مسئلہ بن گیا، سی اے اے ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ کے اطراف میں ہوٹلوں اور کچرا کنڈیوں کے باعث جابجا پرندے منڈلاتے ہیں۔

اس حوالے سے ائیرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو تحریری آگاہ کرنے کے باوجود کوئی اقدام نہیں اٹھایاجارہا، ذرائع کے مطابق رواں ہفتے ک دوران 3 جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات رونما ہوئے جس سے طیاروں کولاکھوں روپے کا نقصان پہنچا۔