ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہوریوں کیلئے خوشخبری، بجلی کی لوڈشیڈنگ عارضی طور پر ختم

LESCO
کیپشن: LESCO
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) موسم میں تبدیلی کی وجہ سے لیسکو کی ڈیمانڈ میں نمایاں کمی، کمپنی میں بجلی کی طلب و رسد برابر ہونے کی وجہ سے کم لائن لاسز والے علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ عارضی طور پر ختم کر دی گئی.

ذرائع کے مطابق بجلی کی ڈیمانڈ میں کمی کے باعث  لیسکو کا شارٹ فال صفر ہو گیا ہے، کمپنی کی ڈیمانڈ تین ہزار چار سو ستر جبکہ فراہمی تین ہزار پانچ سو میگاواٹ ہونے لگی جس کی وجہ سے اب  لیسکو کو بجلی کی کمی کا سامنا نہیں ہے.

اس سے قبل لیسکو کی ڈیمانڈ پانچ ہزار تین سو میگاواٹ تک پہنچ گئی تھی تاہم گرمی کی شدت کم ہونے پر کمپنی کی ڈیمانڈ میں ایک ہزار نو سو میگاواٹ کمی ہو گئی ہے جبکہ کمرشل مارکیٹس بند ہونے کی وجہ سے بھی لیسکو میں بجلی کی طلب کم ہوئی ہے۔