والد سے محبت کے اظہار کا آج عالمی دن

Happy Father Day
کیپشن: Happy Father Day
سورس: Hindustan Times
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)باپ، شجر سایہ دار،محبت کا پتوار ،  تپتی دوپہر میں زندگی کا بوجھ لادے اہلخانہ کی راحت کا سامان کرنے والے عظمت کے مینار کو سلام،پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ” فادرز ڈے“ یعنی والد سے محبت کے اظہار کا  عالمی دن منایا جارہا ہے جس کا مقصد بچے کیلئے والد کی محبت شفقت، تریبت میں ان کے کردار کو اجاگر کرنا ہے۔ 

باپ دنیا کی وہ عظیم ہستی ہے جو کہ اپنے بچوں کی پرورش کے لئے اپنی جان تک لڑا دیتا ہے، دھوپ ہو یا چھاؤں والد ہمیشہ ایک سایہ دار شجر بن کے بچوں کے سر پر رہتا ہے,ہر باپ کا یہی خواب ہوتا ہے کہ وہ اپنے بچے کو اعلیٰ سے اعلیٰ میعار زندگی فراہم کرے تاکہ وہ معاشرے میں باعزت زندگی بسر کرسکے اور معاشرتی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکے،شفیق باپ سایہ دار شجر کی مانند ہے، جس کا کوئی نعم البدل نہیں.

باپ کا رشتہ بہت انمول ہوتا ہے جو ساری زندگی محنت اور زمانے کی سختیاں برداشت کر کے بچوں کے خواب پورے کرتا ہے،اس دن والد کے ساتھ الفت ومحبت اور ان کی خدمت کے جذبے کو بڑھانے کے عزم کو دہرایا جاتا ہے۔

والد کی عظمت کا عالمی دن ہرسال جون کے تیسرے اتوار کو منایا جاتا ہے،اس دن کو منانے کا آغاز 19 جون 1910 میں واشنگٹن میں ہوا اس کا خیال ایک خاتون سنورا سمارٹ ڈوڈ نے اس وقت پیش کیا جب وہ 1909 میں ماؤں کے عالمی دن پر ایک خطاب سن رہی تھیں۔  سنورا کے والد کی پیدائش جون میں ہوئی تھی اس لیے سنورا نے 19 جون کو فادرز ڈے منایا۔ 

1926 میں نیویارک سٹی میں قومی سطح پر ایک فادرز کمیٹی تشکیل دی گئی جبکہ اس دن کو 1956 میں امریکی کانگریس کی قرارداد کے ذریعے باقاعدہ طور پر تسلیم کیا گیا، 1972 میں امریکی صدر رچرڈ نکسن نے جون کے تیسرے اتوار کو فادرز ڈے قرار دیا  جس کے بعد سے ہر برس جون کا تیسرا اتوار دنیا کے 58 ممالک میں فادرز ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی فادرز ڈے کے عالمی دن پر ملک بھر میں مختلف اداروں میں تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کا مقصد بچوں کو باپ کی قربانیوں شفقتوں کے بارے میں شعور و آگاہی فرا ہم کر نا اور باپ کی عظمت کو اجاگر کر نا  ہے۔