ضمنی الیکشن سے پہلےن لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان تصادم،متعدد افراد زخمی

File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ضمنی الیکشن سے پہلے امیدوار آپے سے باہر ہو گئے، پی پی 167 جوہر ٹاؤن میں پی ٹی آئی کے انتخابی دفتر پر حملہ کر کے ہنگامہ آرائی اور فائرنگ کر دی، جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے.

پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ہنگامہ آرائی اور فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہو گئے، جھگڑا ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان ہوا۔

ن لیگی امیدوار نذیر چوہان کا کہنا ہے کہ میں الیکشن کمپین کے بعد واپس گھر جا رہا تھا،کہ اللہ ہو چوک کے قریب پی ٹی آئی کارکنوں نے فائرنگ کی، فائرنگ سے ان کا بیٹا معاذ جبکہ گارڈ ڈنڈے لگنے سے زخمی ہوئے ۔۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شبیر گجر کا کہنا تھا کہ نذیر چوہان مسلحہ افراد کے ہمراہ انتخابی دفتر پہنچا اور فلیکس اتارنے لگا، ورکرز کو گاڑی ماری ،لڑائی جھگڑے اور فائرنگ کے درمیان میرے بھتجا عادل گجر زر میں گولی لگنے سے زخمی ہوا جبکہ دیگر تین کارکنان بھی لڑائی جھگڑے میں زخمی ہوئے ۔

خالد گجر کا کہنا تھا کہ گاڑی کی ٹکر سے ان کا بیٹا زخمی ہوا جو جناح اسپتال میں زیر علاج ہے، پی ٹی آئی وکلا کی جانب سے نذیر چوہان کیخلاف تھانہ جوہر ٹائون میں درخواست جمع کرادی گئی ہے،پولیس کا کہنا ہے جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول ملے ہیں،واقعہ کی مزید تفتیش کرکے کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔