ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک دن میں پاسپورٹ جاری کرنے کا اعلان

ایک دن میں پاسپورٹ جاری کرنے کا اعلان
کیپشن: Pakistan Passport
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تلخیوں کو ختم کر نے کا وقت آگیا ہے ، تمام جماعتوں کو مل کر الیکشن اصلاحات کےلئے بیٹھنا چاہئے ،2 ہزار اضافی فیس کے ساتھ ایک دن میں پاسپورٹ مل سکتا ہے، عمران خان حکومت میں تین لاکھ ویزے جاری ہوئے ہیں، ایگزٹ ویزا بھی آن لائن ہوگیا ہے، تمام تحصیل ہیڈکوارٹرز میں نادرا آفس کھل رہے ہیں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ماضی میں مہنگی بجلی کے معاہدے کیے گئے تھے، جتنے مسائل پیدا ہوئے وہ مہنگی بجلی کے باعث پیدا ہوئے، سب ہی لوگ آئی ایم ایف کے پاس مجبوری کے تحت ہی جاتے ہیں۔

 شیخ رشید نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے نو بلین ڈالرز بھیجے ہیں، پاکستان میں بجلی سستی ہوجائے تو بہت سے مسائل حل ہوجائیں گے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ چار سال کی حکومت کے بعد لوگ الیکشن میں اتر جاتے ہیں، پاکستان میں وہ وقت آگیا ہے کہ ہمیں تلخیوں کو ختم کرنا ہے، تمام جماعتوں کو مل کر الیکشن اصلاحات کے لیے بیٹھنا چاہئے۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer