سٹی42: اردو بازار چوک میں بک اسٹال لگانے پراوباش افرادنے دکان پر دھاوا بول دیا، ملزم نبیل کی جانب سے فائرنگ لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،پولیس نے کارروائی شروع کردی۔
پولیس کےمطابق بینک اور مرزا عرفان کا بک سٹال لگانےپرتنازع چل رہا تھا اوراسی واقعہ پر دونوں میں تلخ کلامی ہو گئی جس کے بعد ملزم نبیل ملزم نے مرزا عرفان کی دکان پردھاوا بول دیا ۔
واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم نبیل کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس میں مرزا عرفان بال بال بچ گئے جبکہ ملزم نبیل کو گتھم گتھا ہوتےدیکھا جاسکتاہےجس کو مقامی افراد نے پکڑنے کی کوشش کی لیکن اس کے پاس اسلحہ موجود تھا ۔
اردو بازار لاہور میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ pic.twitter.com/6FA5uQj5TC
— Malik Sultan Awan???????????????? (@maliksultan095) June 19, 2021
تاجر مرزا عرفان کا کہنا تھا کہ اس پر جان لیوا حملہ کیاگیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں ۔ ملزم نبیل فائرنگ اورہلڑ بازی کےبعد فرار ہونے میں کامیاب گیا جبکہ پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔