سٹی42: والدین کےآپس میں جھگڑوں نےمعصوم بچوں کی زندگیاں اجیرن کردیں،6ماہ کےدوران فیملی عدالتوں سےڈگریاں جاری ہونےپر5سو بچےماں اور باپ کی شفقت سے محروم ہو گئے۔
تفصیلات کےمطابق فیملی عدالتوں کی طرف سے500 بچوں کےکیسز میں ڈگری جاری کرتےہوئےگارڈین مقرر کردیئے۔والدین کے جھگڑوں کی وجہ سے پانچ سوبچےماں اور باپ کی شفقت سے محروم ہوئے۔ گھروں میں آئے روز کے جھگڑوں کےباعث بچےسب سے زیادہ متاثرہو رہےہیں،صبح سے ہی بچے رولنگ سٹون بنے ہوتے ہیں،بچے کو عدالتی بیلف باپ یا ماں سے لے کر عدالت میں پیش کر رہا ہوتاہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے بچے ڈپریشن کا شکار ہو جاتے ہیں، عدالتوں میں آنیوالی خواتین نےبچوں کی علیحدگی کاذمہ دارشوہر کو قرار دیاہے۔ فیملی عدالت میں ملتان روڈ کی معراج بی بی نے طلاق کا دعویٰ دائر کرتے ہوئےمؤقف اختیار کیا کہ بیوی بچےخرچہ باپ اورخاوند سےنہیں مانگیں گےتوپھرکس سے مانگیں گے گھر برباد کرنےمیں صرف عورت ہی قصور وار نہیں،مرد بھی برابر کے شریک ہیں۔