ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں کمسن بچیوں کی خرید وفروخت کا انکشاف، وزیر اعلیٰ کا نوٹس

Father Sale daughter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (علی رضا) سٹی42 کے پروگرام '' مجرم کون'' میں صوبائی دارالحکومت لاہور  میں کمسن بچیوں کی خرید وفروخت کا شرمناک انکشاف، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فوری ایکشن لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔

ہمیں ایسی کہانیاں تو بے شمار ملتی ہیں جہاں باپ بچوں کو  پالنے اور تعلیم دلوانے کے لیے دن رات محنت کرتے ہیں،بچوں کو معاشرے کی برائیوں سے بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں لیکن بدقسمتی سے اس دنیا میں ایسے بھی لالچی باپ ہیں جو  چند  پیسوں کی لالچ میں اپنی بچیوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح بیچ دیتے ہیں، ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ لاہور میں سامنے آیا جہاں سنگدل باپ نے ساڑھے 3 لاکھ روپے میں اپنی بیٹی فروخت کردی۔

 سٹی 42 کے پروگرام مجرم کون میں انصاف کے لئے دربدر ٹھوکریں کھانے والی  دکھیاری ماں نے بتایا کہ اس کے شوہر   نے 13 برس کی بیٹی کو  ساڑھے 3 لاکھ روپے میں60 برس کے بزرگ کو فروخت کردیا دیگر دو بچیوں اور ایک بیٹے کو بیچنے کی تیاری کر رہا ہے،  پولیس اہلکار  مدد کرنے کی بجائے  ہراساں کررہا ہے۔ پروگرام" مجرم کون"نے جرم کا پردہ چاق کردیا۔

 وزیر اعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار نے سٹی 42 کے پروگرام '' مجرم کون '' نشر ہونے پر نوٹس لے کر ایف آئی آر کے فوری اندراج اور پولیس افسروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ شرمناک جرم پر فوری مقدمہ درج کر کے انصاف مانگنے کے لئے آنے والی خاتون کو ہراساں کرنے پر پولیس افسر کے خلاف انکوائری کی جائے۔

وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ کم عمر بچیوں کو ملزموں کے چنگل سے بازیاب کروایا جائے۔وزیر اعلیٰ نے خاتون کوہراساں کرنیوالے پولیس افسر کیخلاف انکوائری اور کم سن بچیوں کو بازیاب کروانے کی بھی ہدایت کی۔

Sughra Afzal

Content Writer