ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوڑ کی بازی جیتتے جیتتےریسکیو اہلکار زندگی کی بازی ہار گیا

Rescuer 1122
کیپشن: Rescuer
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:آتشزدگی کا واقعہ ہو، عمارت کے گر جائے یا ٹریفک حادثہ پیش آ جائے، ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ کر انتہائی پیشہ وارانہ انداز میں اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں۔  کوئی بھی ناگہانی صورت حال پیش آئے تو اپنی ڈیوٹی سے پیچھے نہیں ہٹتے اور نہ ہی کسی قسم کی قربانی سے دریغ کرتے ہیں۔

ریسکیو اکیڈمی ٹھوکر  میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں دوران ٹریننگ 45 سالہ ظہور زندی کی بازی ہار گیا، متوفی ظہور پرموشن کیلئے ٹریننگ کورس پر تھا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ظہور دوران رننگ ٹیسٹ دم توڑ گیا۔ روٹین فزیکل ٹیسٹ کے دوران ریسکیور کو دل کا دورہ پڑا جسےفوری طور پر جناح ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔
دوسری جانب ڈی جی ریسکیو پنجاب نے شفٹ انچارج ظہور کی وفات پہ اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ظہور کا تعلق ریسکیو کے پائنیر بیج سے تھا، ظہور ایمرجنسی اکیڈمی میں پرموشن کورس کیلئے زیرتربیت تھا۔ 

 ترجمان ریسکیو  فاروق احمدکا کہنا تھا کہ ڈی جی ریسکیو پنجاب کا ظہور کی خدمات پر بھرپور خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ظہور کی خدمات ریسکیو فیملی ہمیشہ یاد رکھے گی، ریسکیو فیملی شہید کے ورثاء کی مکمل دیکھ بھال کرے گی۔ ظہور احمد کو ریسکیو اعزاز کیساتھ ان کے آبائی گاؤں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔