مصباح الحق نےمحمد عامر کی ٹیم میں واپسی کیلئے شرط عائد کردی

مصباح الحق نےمحمد عامر کی ٹیم میں واپسی کیلئے شرط عائد کردی
کیپشن: misbah and amir
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مصباح الحق کہتے ہیں لاجسٹک مسائل کی وجہ سے ٹیم کا اعلان پی ایس ایل سے پہلے کرنا پڑا، لاجسٹک معاملات نے اجازت دی تو جہاں تبدیلی کرنی پڑی کریں گے،محمد عامر ناقص پرفارمنس کی وجہ سے باہر ہوئے، ریٹائرمنٹ واپس لیتے ہیں تو پرفارم کریں ٹیم کےدروازے کھلے ہیں.
قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے ہیڈکوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریزمیں ورلڈکپ کی تیاریوں کااندازہ ہوسکےگا،مسائل ہوئےتوپی ایس ایل میں پرفارم کرنیوالوں سےمدد مل سکےگی.

مصباح الحق نےکہاکہ محمد عامر پرفارمنس اور انجری کی وجہ سے باہر ہوئے تو ریٹائرمنٹ لےلی، ریٹائرمنٹ واپس لیں تو دروازے کھلے ہیں۔ہیڈ کوچ کا کہنا تھاکہ چاہتے تھے ٹیم کا اعلان پی ایس ایل کو دیکھ کرکرتے لیکن کورونا وباء کے باعث پہلے کرنا پڑا، ابھی بھی لاجسٹک مسائل نہ ہوئے تو ضرورت پڑی توٹیم میں تبدیلی کریں گے۔

مصباح الحق نے کہا کہ ان فارم بلےبازوں کو ضرور مواقعے ملنے چاہییں۔ کسی بھی کھلاڑی کی فارم کے بارے میں پہلے سے کچھ نہیں کہہ سکتے ۔ آصف علی اور افتخار احمد پہلے بھی پرفارم کرکے آئے تھے،  فرنچائز کرکٹ اور انٹر نیشنل کرکٹ میں فرق ہوتا ہے،  جو لڑکے ٹیم میں ہیں ان سے کارکردگی لینے کی کوشش کریں ۔

حارث سہیل ، سعود شکیل اور عبداللہ شفیق کو کیمپ میں ون ڈے میچز کھلاکر تیار کررہے ہیں،  تینوں بلے باز کیمپ میں اچھا کھیل رہے ہیں۔ کوشش کررہے ہیں کہ حارث سہیل ، سعود شکیل اور عبداللہ شفیق ون ڈے کے لئے تیار ہوں۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer