ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدراخبارفروش یونین لاہورچودھری نذیرانتقال کرگئے

صدراخبارفروش یونین لاہورچودھری نذیرانتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) صدراخبارفروش یونین لاہورچودھری نذیرانتقال کرگئے،چودھری نذیرکوروناٹیسٹ مثبت آنےپر5روزسےہسپتال میں زیرعلاج تھے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد میں کمی کی بجائے اضافہ ہورہا ہے، مہلک وائرس نے دنیا بھر کی اہم شخصیات کو بھی اپنا شکار بنایا،سیاسی،مذہبی، تعلیمی،کھیلوں اور تفریح کی سرگرمیوں سے تعلق رکھنے والے بہت سے افراد کورونا کے باعث انتقال کرچکے ہیں،  صدراخبارفروش یونین لاہورچودھری نذیر بھی کورونا میں مبتلا تھے جس پر وہ گزشتہ رات انتقال کرگئے،چودھری نذیرکوروناٹیسٹ مثبت آنےپر5روزسےہسپتال میں زیرعلاج تھے۔

ذرائع کا کہناتھا کہ  چودھری نذیر کو  طبیعت خراب ہونے پر نوازشریف ہسپتال یکی گیٹ قبل داخل کروایاتھا اس دوران ڈاکٹرز نے انہیں کورونا کی علامت ظاہر ہونے پر کورونا ٹیسٹ کروانے کے لیے سیمپلز لئے پانچ روز قبل چودھری نذیر احمد کی رپورٹ میں انہیں کورونا وائرس سے تصدیق ہو گئی۔

 گزشتہ رات طبیعت کافی ناساز ہوگئی جوکہ ان کے انتقال کا باعث بنی،ان کی اچانک وفات کی خبر سنتے ہی اخبار مالکان اور اخبار فروش یونین کی ایک بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئی۔ چودھری نذیر احمد کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہردو بجے ان کی رہائش گاہ پٹیالہ ھاؤس جی او آر ون ریس کورس روڈ لاہور میں ادا کی جائے گی جس میں اخبار مالکان,دانشور,اخبار فروش یونین کے نمائندوں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔

 دوسری جانب ہسپتالوں میں ایک سو تین وینٹی لیٹرز کا اضافہ کر دیا گیا،1500 مزید وینٹی لیٹرز جولائی تک ہسپتالوں کو دے دیے جائیں گے۔نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرکے مطابق 24 گھنٹےمیں 136 اموات سے مجموعی تعداد 3ہزار229 ہوگئی ہے،پنجاب میں سب سےزیادہ 1265 اموات ہوئیں ،سندھ میں 964 ،خیبرپختونخوا 773 ،بلوچستان 99 ،اسلام آباد97 اور گلگت بلتستان میں 18 مریض جاں بحق ہوئے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں میں28 ہزار824 ٹیسٹ میں سے4 ہزار944 پازیٹیوآئے، ملک میں کورونامریضوں کی تعداد 1 لاکھ 65ہزار62 ہیں پنجاب میں61 ہزار678 اورسندھ میں 62 ہزار269 افراد کوروناسےمتاثرہیں،این سی او سی کے مطابق کورونا سے جاں بحق ہونے والے 73 فیصد افراد پہلے سے مختلف دائمی بیماریوں کا شکارتھے کورونا سے جاں بحق افراد میں 74فیصد افراد کی عمر50 سال سے زائد ہے ، عالمی سطح پراموات کی شرح 5.37 فیصد جبکہ پاکستان میں 1.93فیصد ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer