ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’وہ وقت دور نہیں جب قوم حکومت کا محاسبہ کرے گی‘‘

’’وہ وقت دور نہیں جب قوم حکومت کا محاسبہ کرے گی‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب قوم حکومت کا محاسبہ کرے گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جمہوری روایات باقی رہنی چاہئیں مگر اس حکومت میں جمہوری رویئے ختم ہو رہے ہیں۔ اسمبلی کی روایات کر برقرار رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ انسان جب سب کچھ خود بن جائے تو پھر جمہوری رویئے ختم ہو جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ معیشت سسکیاں لے رہی ہے، لوگ بے روزگار ہورہے ہیں، معیشت ڈوب رہی ہے۔
حمزہ شہباز نے وفاقی حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے دو ٹوک انداز میں واضح کیا کہ حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو وہ وقت دور نہیں جب قوم ان کا محاسبہ کرے گی۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ حکومت گرفتاریوں میں لگی ہوئی ہے اور صبح شام جھوٹ بول رہی ہے۔ خیال رہے کہ صحافیوں کے سوال کے باوجود حمزہ شہباز نے فیاض الحسن چوہان کے بیان پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

Shazia Bashir

Content Writer