ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات نے سیلاب کے خطرے کی گھنٹی بجادی

 محکمہ موسمیات نے سیلاب کے خطرے کی گھنٹی بجادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان) لاہوریئے تیاریاں کرلیں، محکمہ موسمیات نے جولائی سے موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کردی، جس سے پنجاب میں نچلے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جون کے آخری ہفتے میں بارش جبکہ جولائی کے پہلے ہفتے سے مون سون کا آغاز ہوگا،20 جولائی سے 20 اگست تک لاہور میں موسلادھار بارشیں ہونگی جس سے پنجاب بھر میں رواں سال سیلاب کا خطرہ ہے جبکہ بارشیں بھی گزشتہ سال کی نسبت زیادہ ہوں گی۔

محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور کے اربن علاقے بھی سیلاب کی زد میں آئیں گے، سیلابی صورتحال سے نمنٹے کے لیے شہری تیار رہیں، مون سون کا سپیل لمبا ہے جو کہ فصلوں کے ساتھ ساتھ رہائشی علاقوں کے لیے بھی خطرناک ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer