(شاہد ندیم سپرا) لیسکو نے نادہندگان سے ریکوری کرنے کے لئے کمرشل و صنعتی کے بعد گھریلو صارفین کے بلوں کی اقساط پر بھی پابندی عائد کر دی، اقساط پر پابندی لگانے کے نوٹسز تمام دفاتر میں آویزاں کر دیئے گئے۔
لیسکو نے کمرشل اور صنعتی صارفین کے بعد گھریلو صارفین کے لئے بھی اقساط پر پابندی عائد کر دی ہے، چند روز قبل کمپنی نے کمرشل و صنعتی صارفین کے بلوں کی اقساط پر پابندی لگائی تھی، کمپنی نے ماہ جون کی وجہ سے گھریلو صارفین کے بلوں پر بھی پابندی لگا دی ہے، اس حوالے سے لیسکو ہیڈکوارٹر سمیت تمام دفاتر میں پابندی کے نوٹسز آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔
لیسکو کی جانب سےبلوں کی عدم ادائیگی پر کنکشن منقطع کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں، لیسکو حکام کے مطابق ادائیگی کے بعد کنکشن بحال کیے جائیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ لیسکو نے نجی صارفین سے 7 ارب روپے جبکہ سرکاری محکموں اور اداروں سے ساڑھے تین ارب روپے بلوں کی مد میں وصول کرنے ہیں۔